سری لنکن کرکٹ بورڈ کا وفد کراچی پہنچ گیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مجوزہ کرکٹ سیریز کے تناظر میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کا وفد کراچی پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کا وفد کراچی پہنچ گیا، 4 رکنی سیکورٹی وفد کی سربراہی موہن ڈی سلوا کر رہے ہیں۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سیکورٹی ٹیم کل نیشنل اسٹیڈیم، ایئر پورٹ سے ہوٹل تک راستے کا معائنہ کرے گی۔
پاک سری لنکا 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ستمبر، اکتوبر میں شیڈول ہے، خیال رہے کہ سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی مشروط ہامی بھری تھی۔
بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سیکورٹی وفد کراچی کے بعد لاہور اور اسلام آباد کا دورہ بھی کرے گا، سیکورٹی کا جائزہ لینے کے بعد وفد رپورٹ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو جمع کرائے گا۔
اس رپورٹ کی روشنی میں سری لنکن ٹیم کے دورۂ پاکستان کا فیصلہ کیا جائے گا، سری لنکا کو پی سی بی نے لاہور اور کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز دی تھی۔
دسمبر اور جنوری میں سری لنکا سے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ مقابلے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے درمیان ہوں گے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ممالک کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، حکام کی کوشش ہے کہ سری لنکا کے بعد بنگلا دیش بھی پاکستان کا دورے کرے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.