آئی سی سی نے پہلے ایشز ٹیسٹ کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
آئی سی سی نے پہلے ایشز ٹیسٹ کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آسٹریلیا کے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پہلے ایشز ٹیسٹ میچ کے بعد نئی رینکنگ جاری کی ہے، ٹاپ ٹین بیٹسمین میں کوئی پاکستانی بلے باز جگہ نہیں بناسکا ہے، بولر رینکنگ میں محمد عباس نویں نمبر پربراجمان ہیں۔
ٹاپ ٹین بلے بازوں میں ویرات کوہلی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، کین ولیم سن دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، اسٹیو اسمتھ تیسرے، پجارا چوتھے، ہینری نکولس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کے جو روٹ چھٹے، ڈیوڈ وارنر ساتویں، ایڈن مرکرام آٹھویں، کوئنٹن ڈی کاک نویں اور فاف ڈوپلیسی دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔
رویندر جڈیجا چھٹے، ٹرینٹ بولٹ ساتویں، جیسن ہولڈر آٹھویں، محمد عباس نویں، روی چندر ایشون دسویں نمبر پر براجمان ہیں، نیتھن لائن نے چھ درجہ ترقی کے بعد تیرہویں پوزیشن حاصل کرلی۔
آل راؤنڈر رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، شکیب الحسن دوسرے، رویندر جڈیجا تیسرے، بین اسٹوکس چوتھے اور ورنن فلیڈر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 251 رنز سے شکست دی تھی، اسٹیو اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.