ملیحہ لودھی کی مسئلہ کشمیر پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی چیف آف اسٹاف سے ملاقات

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے پیداشدہ بحران میں کردارادا کریں۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی عدم دستیابی کے باعث چیف آف اسٹاف ماریہ لوئزا سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ یو این سیکرٹری جنرل بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے پیداشدہ بحران میں کردار ادا کریں۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مزید کہا سیکریٹری جنرل بھارت پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے دباؤ ڈالیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.