ایشین تھروبال چمپئن شپ 30 اگست سے شروع ہوگی

ایشین تھروبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین تھروبال چیمپئن شپ 30 اگست سے ملائشیا میں شروع ہوگی۔ ایشین تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے مطابق چمپئن شپ2 ستمبر تک جاری رہے گی،چمپئن شپ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ کراچی میں لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے 25 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائیگا۔ ان کھلاڑیوں کا انتخاب قومی چمپئن شپ کے دوران میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور ان کھلاڑیوں کو کوچز جدید اور اعلی تربیت دیں.

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.