تیسرے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف باﺅلنگ کا فیصلہ
ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میچ کیلئے انگلش ٹیم کی قیادت جو روٹ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جونی بیرسٹو، روری برنز، جیسن روئے، جو ڈینلی، جوز بٹلر، بین سٹوکس، کرس ووکس، جوفرا آرچر، سٹورٹ براڈ، جیک لیچ اور سیم کیورن شامل ہیں۔
آسٹریلین ٹیم کی قیادت ٹم پین کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، مارکوس ہیرس، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشاجنے، ٹریوس ہیڈ، میتھیو ویڈ، جیمز پیٹنسن، پیٹ کومنز، نتھن لیونز اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا اور یوں آسٹریلیا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.