سول ایوی ایشن نے انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کردیئے

 سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کراچی کی فضائی میں حدود میں تبدیلی کرتے ہوئے انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کردیا، تینوں روٹ کی پابندی آج سے 31 اگست تک رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کردیا، ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے روٹس کی تبدیلی سے متعلق باقاعدہ ناٹم جاری کردیا ہے.

یہ پابندی اکتیس اگست تک جاری رہے گی جبکہ تینوں روٹس کے متبادل روٹ بھی دے دئیے گئے ہیں، تینوں روٹس بند کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی تجویز کے بعد کیا گیا، اس حوالے سے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان آج ڈھائی بجے پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.