وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، وزیراعظم لاہور میں پنجاب کابینہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کو محرم کے دوران امن وامان کے انتظامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے کہ 18 جولائی کو وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وزیر اعظم کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے وزیر اعظم کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور وزرا کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں وزیر اعظم اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بھی ملاقات ہوئی تھی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.