وزیر اعظم کا ایئرہیڈ کوارٹرز کا دورہ
وزیراعظم عمران خان نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی، جبکہ ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر دیا گيا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار قابل فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔
وزیراعظم نےقومی تعمیر کی سرگرمیوں میں بھی پاک فضائیہ کے کردار کوسراہا، عمران خان نے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنےمیں پاک فضائیہ کے کی تعریف کی۔
ایئرہیڈ کوارٹرز کے دورے پر وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے سینئر ارکان اور مشیر بھی تھے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.