پاکپتن : حضرت بابا فریدالدین گنج شکرکےعرس کی تقریبات عقیدت و احترام سے جاری

حضرت بابا فریدالدین گنج شکر کے سات سو ستترویں عرس کی تقریبات پاکپتن میں اپنے عروج کو پہنچ گئیں، محافل سماع کے دوران ملک کے نامور قوال حدیہ عقیدت پیش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سلسلہ چشتیہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 777 ویں سالانہ عرس کی تقریبات اپنے عروج کو پہنچ گئیں۔

دنیا بھر سے آئے لاکھوں زائرین تقریبات میں شرکت کر کے فیض و برکات سمیٹ رہے ہیں۔ پندرہ لاکھ سے زائد زائرین عرس میں شرکت کے لئے پاکپتن آئَے ہیں، ان میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو ، سکھ اور دیگر مذاہب کے زائرین بھی شامل ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے امداد حسین کے مطابق اولاد گنج شکر پیر عبدالظاہر چشتی کا کہنا ہے کہ زائرین کے لیے قیام و طعام کا وسیع انتظام کیا ہے۔

عرس کی تقریبات میں محافل سماع کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک کے نامور قوال کلام پیش کررہے ہیں۔ حضرت بابا فریدالدین گنج شکر کے عرس میں لاکھوں عقیدت مند شرکت کر کے فروغ اسلام کےلیے بابا جی خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

عرس کے موقع پرمزار کے ارد گرد کے علاقے کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے، انتظامیہ نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.