اوکاڑہ میں بھی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر ڈولفن فورس نے کام شروع کر دیا

ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 15 پر ایمرجنسی کال کی صورت میں ڈولفن فورس انتہائی تیزی سے جائے وقوعہ پر پہنچے گی، جس کی وجہ سے ملزمان کا تعاقب اور گرفتاری میں آسانی ہو گی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس عارف نواز خان نے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مصم ارادہ کیا ہوا ہے۔ جس کوئی عملی شکل دینے کے لیے ڈولفن فورس جیسے یونٹ قائم کیے جا رہے ہیں۔ ڈولفن اسکواڈ کے تمام جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ کو مقدم رکھیں۔صاف ستھری یونیفارم زیب تن کریں اور عوام کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں تاکہ عوان کے اندر احساس تحفظ پیدا ہو۔ ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈولفن فورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں تحصیلوں سے ڈولفن فورس کو شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈولفن فورس کے تمام اہلکاران کو طیب سعید شہید پولیس لائنز میں ماہر انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی تربیت کروائی گئی ہے جس میں اسلحہ اور وائرلیس اور ٹریفک قوانین کی ٹریننگ کروائی گئی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.