پاک بحریہ نے یوم بحریہ پر ڈاکیومنٹری ’ضربِ آب‘ ریلیز کر دی
پاک بحریہ نے یوم بحریہ پر آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی نئی ڈاکیومنٹری ’ضربِ آب‘ ریلیز کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ ضربِ آب بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی اسپیشل فورس اور میرینز پر بنائی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکیومنٹری آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپورعکاسی کرتی ہے، پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کے مظاہرے اس ڈاکیومنٹری کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ جنگِ ستمبر میں پاک بحریہ کی شان دار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر کا دن یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔
آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔
آج پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خصوصی پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا سنہری باب ہے، بحریہ مکمل طور پر چوکس ہے جس کا ثبوت بھارتی آب دوز کا سراغ لگایا جانا ہے، جدید بھارتی آب دوز کا سراغ لگا کر اس کے عزائم ناکام بنائے گئے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.