سابق وزیراعظم نوازشریف سے شہبازشریف کی کوٹ لکھپت جیل میں اہم ملاقات جاری
سابق وزیراعظم نواز شریف سے شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات جاری ہے،صدر ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات و دیگر امور پر بریفنگ دی ۔نجی ٹی وی نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سے صدر ن لیگ شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات جاری ہے، جس میں شہبازشریف اپنے بھائی کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کریں گے ،پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ شہبازشریف نے ملاقات کیلئے حکومت سے خصوصی اجازت لی ۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.