پاک فوج کی خاتون افسر کی دھوم

اقوام متحدہ کے سائپرس مشن میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پاک فوج کی میجر فوزیہ پروین کی عالمی دنیا بھی معترف ۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کے عالمی امن کی بحالی کے لیے کام کرنے والے ’’یو این پیس کیپنگ‘‘ آفیشل اکاؤنٹ نے میجر فوزیہ پروین کی تعریف میں ایک ٹوئٹ کیا۔ٹوئٹ میں انہوں نےاقوام متحدہ کی نیلی ٹوپی پہنے، پاک فوج کی وردی میں ملبوس ہاتھ میں وائرلیس سیٹ تھامے اقوام متحدہ کی گاڑی کے پاس کھڑی میجر فوزیہ کی تصویر شیئر کی۔میجر فوزیہ کی یہ تصویر قبرص کے گشت زون کے وقت کی ہےجب وہ بفرزون میں روٹین کی پیٹرولنگ پر تھیں۔پاکستان میں نیدر لینڈ کے سفیر واؤٹر پلومپ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں میجر فوزیہ کو سراہا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ امن کی بحالی میں خواتین کی شمولیت ایک مثبت قدم ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.