تاشقند اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے شروع ہوگا

ڈبلیو ٹی اے تاشقند اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 21واں ایڈیشن 23 ستمبر سے ازبکستان میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگی۔

ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں ویمنز سنگلز مقابلوں میں روسی ٹینس سٹار مارگاریٹا اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں سربین اولگا ڈینیلوویک اور انکی سلوانین جوڑی دار تامارا ذیڈانسک ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کریگی۔

 

 ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ 23 ستمبر سے شروع ہونے والا یہ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ 6 روز تک جاری رہنے کے بعد 28 ستمبرکو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ کیلئے اڑھائی لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.