اماراتی خلاباز دہزاع المنصوری نے تاریخ رقم کر دی

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ ہونے والے پہلے اماراتی خلا باز بن گئے

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے خلا باز دہزاع المنصوری نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کی جانب روانہ ہونے والے پہلے اماراتی خلا باز بن گئے ہیں۔ ہزار المنصوری گزشتہ روز قزاقستان میں واقع بیکانور کے خلائی مرکز سے سوئز ایم ایس 15 خلائی جہاز سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ ہوئے۔العربیہ نیٹ نیوز کے مطابق المنصوری کا تعلق اماراتی ریاست ابو ظہبی سے ہے۔ انہوں نے اس اہم مشن پر روانہ ہونے سے قبل اللہ کے حضور اپنے خلائی مشن کی کامیابی کے لیے دُعا کی۔ اس کے علاوہ اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا: ” خلائی مشن پر روانہ ہونے سے قبل میں ناقابلِ بیان احساسات وجذبات سے لبریز ہوں۔

آج میں اپنے ملک کے خوابوں اور خواہش کو ایک نئی جہت دینے جارہاہوں۔

“ ہزاع المنصوری کو اس مشن کو پُورا کرنے میں آٹھ دِن لگ جائیں گے۔ ہزاع المنصوری 3 اکتوبر کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان کا خلائی اسٹیشن پر پہنچنے کا کارنامہ یوٹیوب اوردُبئی ٹی وی پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔ المنصوری خلائی اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد زمین کا مشاہدہ کریں گے، اسٹیشن پر جاری سائنسی مشنوں میں حصہ لیں گے اور عربی زبان میں اسٹیشن کے سفر کا احوال پیش کریں گے۔ہزاع المنصوری خلیفہ بن زاید ائیر کالج سے 2004ء میں گریجوایٹ ہوئے تھے اور وہ فوجی ہوابازی میں چودہ سالہ تجربے کے حامل ہیں۔ المنصوری اور سلطان النیادی یواے ای کے خلائی پروگرام کے تحت تربیت پانے والے خلانوردوں کے پہلے بیچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد تربیت یافتہ اماراتی خلانوردوں کی ایک ایسی کھیپ تیار کرنا ہے جس کو مختلف سائنسی مشنوں کے لیے خلا میں بھیجا جاسکے گا۔ اس پروگرام کے تحت المنصوری اور النیادی کو ماسکو میں تربیت دی گئی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.