آرمی چیف سے عالمی اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات ،اقتصادی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال
دیر پا امن کے قیام سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی،سیکیورٹی صورتحال میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عالمی اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹو علی بن عبداللہ الثانی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور اس سے ملک میں استحکام آرہا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہنے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملا ہے۔آرمی چیف سے گفتگو میں عالمی اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ دیر پا امن کے قیام سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.