صبح نو نیشنل خواتین ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے روز 14 میچوں کا فیصلہ ہوگیا
صبح نو نیشنل خواتین ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے روز 14 میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ گذشتہ روز دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے لیڈیز سنگلز کے مقابلوں میں سحر علیم نے ماہ نور سہیل کو 2-1 سے، زہرہ عمر نے شاہدہ فاروق کو بآسانی 2-0 سے، عزینہ علیم نے عالیہ خالد کو 2-0 سے، مریم مرزا نے سارہ رحمان کو 2-0 سے ہرا کر اگلے راونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انڈر۔18 کے مقابلوں میں ماہ رخ فاروقی نے مومینا حفیظ کو 2-0 سے، شازیہ ساجد نے سحر علیم کو 2-0 سے، عزینہ علیم نے شیریں وڑائچ کو 2-0 سے شکست دے کر اگلے راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ انڈر۔14 کے مقابلوں میں اقصی اکرم نے سوہا علی کو 2-0 سے، فرح شاہ نے زہرہ خان کو 2-0 سے، آمنہ علی قیوم نے علینہ سلمان کو 2-0 سے اور شازیہ ساجد نے مومینا حفیظ کو 2-0 سے ہرا کر اگلے راونڈ میں داخل ہوگئیں ہیں۔ انڈر۔10 گرلز کے مقابلوں میں افرا سلمان نے ماہ رخ سلمان کو 2-0 سے، زونیشا نور نے عیشا ضیاء کو 2-0 سے، فاطمہ زہرہ گل نے صوفیہ عثمان کو 2-0 سے ہرا کر اگلے راونڈ میں داخل ہوگئیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.