چین اور پاکستان کسی کے داخلی امور میں عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں: صدر مملکت

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ چین کی معیشت دنیا بھر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، چین اور پاکستان کسی کے داخلی امور میں عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کی ترقی پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے مثال ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ چین نے معیشت کے ہر شعبے میں ترقی کی ہے، چین کی معیشت دنیا بھر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کسی کے داخلی امور میں عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں۔

اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں 70 سالوں سے بدعنوانی عام رہی ہے، کرپشن کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ حکومت کرپشن اور سرخ فیتے کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی اعداد و شمار میں غلط رد و بدل روکنے میں کارگر ہے، حکومت تاجر برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم اور پاکستان میں کاروبار کو آسان بنارہی ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ ویئر انجینئرز ہیں جو اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ملک میں 70 سال سے بدعنوانی عام رہی موجودہ حکومت بدعنوانوں کا احتساب کر رہی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.