کرکٹ کی واپسی کے لیے ہمیں پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہیے، سری لنکن کپتان
سری لنکن ٹیم کے کپتان لہیروتھریما نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیں بہترین سیکیورٹی فراہم کی، ہم سب کو مل کر مکمل سپورٹ دینا چاہیے تاکہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہو۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کےکپتان لہیروتھریماکا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں اچھی کرکٹ کھیلی، یہ سیریز ہمارے لیے کسی چیلیج سے کم نہیں اس لیے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو نئے کھلاڑی آرہے ہیں اُن کے لیے یہ سیریز نادر موقع ہے، ہمارے اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ سری لنکن کپتان نے اپیل کی کہ ہمیں پوری سپورٹ دینی چاہیےتاکہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہو، پاکستان نےہمیں بہترین سیکیورٹی فراہم کی، ہم پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئےتعاون جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ کل یعنی 27 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دس سال بعد ایک روزہ کرکٹ سے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز ہونے جارہا ہے، کپتان سرفراز احمد اور قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے شائقین سے درخواست کی کہ وہ اسٹیڈیم آکر کرکٹ کو سپورٹ کریں۔دوسرا ون ڈے میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائےگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔
ون ڈے سیریز کے تینون میچز کراچی میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے اور تینوں میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.