لانس کلوزنر افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر لانس کلوزنر کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر کو افغان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے، ان کے عہدے کی معیاد 2020 کے آخر تک ہوگی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس پوزیشن کے لیے 50 سے زائد افراد نے درخواست دی تھی، مشاورت کے بعد لانس کلوزنر کو ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لانس کلوزنر کا پہلا امتحان نومبر میں افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز ہوگی.
افغان کرکٹ بورڈ کے سی ای او لطف اللہ کا کہنا ہے کہ بولنگ اور بیٹنگ کا وسیع تجربہ رکھنے والے کلوزنر ہماری ٹیم کے لیے دونوں شعبوں میں فائدہ مند ثابت ہوں گے۔
خیال رہے کہ لانس کلوزنر 49 ٹیسٹ اور 171 ون ڈے میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.