ن لیگ کا الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کےخلاف اسلام آبادہائی کورٹ سے رجوع
مسلم لیگ(ن) نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کےخلاف اسلام آبادہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،رہنما مسلم لیگ ن مرتضیٰ جاویدعباسی اورڈاکٹر نثارچیمہ کی جانب سے درخواست دائرکی گئی ،لیگی رہنماچیف الیکشن کمشنراورارکان کی تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کے بھی رکن ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے دونوں ارکان کی تعیناتی آئین کی خلاف ورزی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں ارکان کی تعیناتی کے22اگست کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں سیکرٹری صدر پاکستان،پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم اوروزارت قانون فریق بنایا گیا ہے اس کے علاوہ نئے ارکان خالدمحمودصدیقی اورمنیر احمدخان کاکڑبھی درخواست میں فریق ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.