عمران خان کی شکل میں سچا اور ایماندار لیڈر پاکستان کی خوش قسمتی ہے، عثمان ڈار
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی شکل میں سچا اور ایماندار لیڈر پاکستان کی خوش قسمتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ملک وقوم کی ترقی کے لیے محنت کرنے والے وزیراعظم کو سالگرہ مبارک ہو۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم کی صحت اوردرازی عمر کے لیے دعاگو ہے، عمران خان کی شکل میں سچا اور ایماندار لیڈر پاکستان کی خوش قسمتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے کہا کہ دعا ہے اللہ وزیراعظم کے نئے پاکستان کا خواب جلد پورا کرے۔عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوان مقصد کے حصول میں صرف وزیراعظم کو آئیڈیل سمجھتے ہیں، وزیراعظم عزم حوصلے، استقامت کے ذریعے ملک کی تقدیر ضرور بدلیں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.