ون ڈے رینکنگ، محمد عامر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل، بابر اعظم کی تیسری پوزیشن
آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق محمد عامر نے کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے اور بابر اعظم نے تیسری پوزیشن مزید مستحکم بنالی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے اختتام پر ون ڈے رینکنگ جاری کی ہے، محمد عامر کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں، بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے 6 درجہ لمبی چھلانگ لگائی اور ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے، فاسٹ بولر عثمان شنواری کی رینکنگ بھی بہتر ہوئی وہ 28 درجہ ترقی کے ساتھ 43ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اب بھی دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں اور ان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، بھارت کے روہت شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر براجمان ہے۔
ٹاپ فائیو آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور افغانستان کے راشد خان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.