سربراہ پاک بحریہ کے دورہ ملائشیا کے اختتامی مراحل

امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے ملائشیا کے دورے کے اختتامی مرحلے میں مصروف ترین دن گزارا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل ملائشین نیوی کے ویسٹرن فلیٹ ہیڈ کوارٹرز، اسپیشل فورس ٹریننگ سینٹر، نیول شپ یارڈ اور نیول ائیر آرم کا دورہ کیا۔

ویسٹرن فلیٹ ہیڈکوارٹرز آمد پر ملائشین ویسٹرن فلیٹ کمانڈر نے نیول چیف کا پرجوش استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملائشین ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ نےملائشین ا سپیشل فورس ٹرینگ سینٹر کا بھی دورہ کیا، اس دوران نیول چیف کو تربیتی اور آپریشنل سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے ٹریننگ سینٹر پر موجود سہولیات اور ٹریننگ کے معیار کو سراہا۔

بعد ازاں نیول چیف نے بوسٹیڈ نیول شپ یارڈ کا دورہ کیا، جہاں نیول چیف کو جہازوں کی مرمت اور مینٹیننس کی صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے اختتام پر نیول چیف نے ملائشین نیول ائیر آرم کا دورہ بھی کیا اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف کا ملائشیا کا دورہ دونوں ممالک کو مزید قریب لانے اور بحری افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.