پاک لنکا سیریز کا دوسرا T20 کل ہوگا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم آج 3 بجے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی، جبکہ قومی ٹیم شام 7 بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
گزشتہ روز کھیلا گیا پہلا ٹی ٹونٹی 64 رنز سے ہارنے کے بعد سرفراز الیون کم بیک کے لیے پُر اُمید ہے تو دوسری جانب مہمان ٹیم سیریز میں فتح کے خواب دیکھ رہی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 165 رنز بنائے تھے، مہمان ٹیم کے تھلاکا نے 57 رنز اسکور کیے، جبکہ پاکستان کے ینگسٹ اسٹار محمد حسنین نے ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔
پاکستان کے بیٹنگ آرڈر کے فیل ہوجانے کے سبب پوری ٹیم صرف 101 رنز ہی بنا سکی، ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف 64 رنز سے فتح سب سے بڑی کامیابی ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.