آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کریں جے یو آئی نے حکومتی اپیل پر اپنا فیصلہ بھی سنا دیا

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی حکومتی اپیل مسترد کردی۔ ایک انٹرویومیں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ ہم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 27 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے،مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا وزیر خارجہ کو ستائیس اکتوبر کی تاریخ پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں جے یو آئی ف کے رہنما نے کہا کہ شیخ رشید ہر دور میں پارٹیاں بدلتے ہیں ان کی بات پر اعتبار نہیں کرنا چاہئے،اسلام آباد میں فقید المثال دھرناہوگا اور جو جماعتیں ہمارا ساتھ نہیں دیں گی عوامی نفرت کا رخ ان کی طرف ہوجائے گا۔‎

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.