پاکستان ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

پاکستان ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی اورآئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے دوٹیسٹ میچ کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کااگلاامتحان دورہ آسٹریلیاکی صورت میں ہوگاجہاں قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اورآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنے پہلے دوٹیسٹ میچ کھیلے گی۔پی سی بی نے دورے کے لیے کوئی تربیتی کیمپ منعقد نہ کرنے کافیصلہ کیاہیجبکہ پلیئرز کو تیرہ سے چوبیس اکتوبرتک قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کپ میں عمدہ پرفارمنس دینے والے پلیئرز کوہی منتخب کیاجائے گا۔عمراکمل اوراحمدشہزاد کی شمولیت کا کوئی امکان نہیں ۔ شعیب ملک کی واپسی ممکن ہے۔محمدحفیظ کاانتخاب کارکردگی پرمنحصرہوگا۔

پاکستان ٹیم چھبیس اکتوبرکو آسٹریلیا روانہ ہوگی۔ دورے کا پہلا پریکٹس میچ مقامی ٹیم سے تیس اکتوبرکوسڈنی میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ تین اکتوبرکوسڈنی،پانچ کوکینبرا اورآٹھ اکتوبر کوپرتھ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ میچزاکیس نومبرکوبرسبین اورانتیس نومبر کوایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔دوسراٹیسٹ ڈے نائٹ ہوگا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.