سال 2019میں عالمی نمبرون پاکستان کی کارکردگی کمتررہی
سال 2019میں عالمی نمبرون پاکستان کی کارکردگی افعانستان،بحرین،بنگلہ دیش،برمودا،کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، آئرلینڈ، اٹلی اورکینیاسمیت دیگرٹیموں سے بھی کمتررہی،کرکٹروزیراعظم کے دورمیں کرکٹ کی یہ حالت،ایساکبھی سوچابھی نہ تھا،کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجودپاکستانی کرکٹ مسلسل تنزلی کاشکار ہورہی ہے،قومی کرکٹ ٹیم نے سال 2019 میں یکم جنوری سے اب تک3ٹیموں کے خلاف 7ٹی 20میچ کھیلے جن میں سے ایک میچ جیتا اور 6میچ ہارے پاکستان کی کامیابی کاتناسب 14.28فیصد رہا۔ انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی20میچ کھیلا اور ہارا انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی کاتناسب صفر فیصد ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچ کھیلے ایک میچ جیتا اور 2میچ ہارے جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا تناسب 33.33 فیصد ہے۔ سری لنکا کے خلاف 3میچ کھیلے اور تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا سری لنکا کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا تناسب صفر فیصد ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.