پاک بحریہ نے 32رکنی ٹرانس ریجنل میری ٹائم نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کر لی

پاک بحریہ نے اٹلی میں قائم 32رکنی ٹرانس ریجنل میری ٹائم نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کر لی۔ ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق پاک بحریہ نے ٹرانس ریجنل میری ٹائم نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کر لی،نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودنے نیول ہیڈکوارٹرمیں معاہدے کی دستاویزات پردستخط کیے،نیٹ ورک میں شمولیت کا مقصد سمندر سے متعلقہ معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرناہے،اس موقع پراٹلی کے سفیراسٹیفنوپونٹیکوروبھی موجودتھے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ٹرانس ریجنل میری ٹائم نیٹ ورک میں شمولیت سے پاکستان نیوی کوسمندری امورسے متعلق مزیدمعلومات تک رسائی حاصل ہوگی،اٹلی میں قائم ٹرانس ریجنل میری ٹائم نیٹ ورک میں32ممالک شامل ہیں.

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.