نوازشریف کی طبیعت بدستورناساز،میڈیکل بورڈآج معائنہ کرےگا
سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت بدستورناسازہے میڈیکل بورڈآج معائنہ کرےگا،مریم نوازبھی والدکی تیمارداری کیلئے ہسپتال میں موجود ہیں،نوازشریف کامزیدعلاج سروسزیانجی ہسپتال سے کرانے پرمشاورت ہوگی ،شریف خاندان میڈیکل بورڈکی مشاورت سے ہسپتال تبدیلی کافیصلہ کرےگا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آبادہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی منگل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی، نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں مستقل بنیادوںپر ضمانت کی درخواست پر سماعت منگل کو ہوگی۔جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.