نواز شریف بیرون ملک علاج کا فیصلہ خود کرینگے، شہباز شریف

  ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف بیرون ملک علاج کا فیصلہ خود کریں گے۔

پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ماڈل ٹاون میں شہباز شریف کی صدارت میں ہوا جس میں احسن اقبال، خواجہ آصف، رانا تنویر ، خرم دستگیر، امیر مقام، ایاز صادق، عطاء اللہ تارڑ، ظفر اقبال جھگڑا اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر سینئر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں شہباز شریف نے نواز شریف کی صحت کی تازہ ترین صورتحال پر شرکاء کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک علاج کا فیصلہ خود کریں گے۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے لاہور کی تنظیم کو ہدایت کی ہے کہ آزادی مارچ کے لاہور پہنچنے پر اس کا بھرپور استقبال کیا جائے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.