حکومت سے آصف زرداری کو بھی طبی بنیاد پر رہا کرنے کا مطالبہ
پیپلزپارٹی نے حکومت سے آصف زرداری کو بھی طبی بنیاد پر رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کیا آصف زرداری ملک چھوڑ کر جارہےہیں جو گرفتارکیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری شدید علیل ہیں پھر بھی جوڈیشل کسٹڈی میں رکھا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ آصف زرداری کو رہا کیا جائے،کیا آصف زرداری ملک چھوڑ کر جارہےہیں جو گرفتارکیاگیا۔
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اس وقت پورامقبوضہ کشمیرآج جیل بنا ہوا ہے ، پاکستان کےعوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ ہیں، ایل او سی پر روز بھارت کی جانب سے مزاحمت کا سامناہے، بھارت دھمکیاں دے رہا ہے کہ پانی بند کردوں گا۔
پی پی رہنما نے کہا حکومت نے پاکستان کا تشخص برباد کردیا ہے ، وزیرامور کشمیرنےکہاجوساتھ نہیں دےگااس پرمیزائل ماریں گے ، حکمرانوں سے پوچھنا چاہتے ہیں آپ دھمیکیاں کس بنیادپر دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن ایک سال سے مارچ کی تیاری کررہے تھے ، مارچ کا سیاسی نتیجہ حکومت جائے گی اور یہی ملک کے لئے بہتر ہے، کشمیریوں کے ساتھ مضبوط پاکستان ہی مقدمہ لڑسکتاہے۔
قمر زمان قائرہ نے کہا ملک کے آئین میں جو طریقہ کار ہے اس کو پاکستان کا نہیں چلایا گیا، عمران خان سے کون این آراو مانگ رہاہے نہ ضرورت ہے، سب باتوں پر تو وہ یوٹرن لے چکے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن جلوس کی قیادت کرتے ہوئے لاہور پہنچے پیپلزپارٹی کارکن پہلے ہی موجود رہی، پیپلزپارٹی قائدین اور کارکنوں نے مولانا فضل الرحمن کا استقبال کیا، مولانا فضل الرحمن کو اسلام آباد کےلئے روانہ کریں گے ،پیپلزپارٹی استقبال کرے گی، قافلہ جس طرح آگے بڑھ رہا ہے جذبہ عروج پر پہنچ چکے ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.