ڈرامہ سیریز’’جاں باز‘‘13 نومبر کو آن ایئر کی جائے گی
اداکار دانش تیمور کی سیریز’’جاں باز‘‘13 نومبر کو آن ایئر کی جائے گی۔ سیریز کے ہدایت کار عامر یوسف نے کہا ہے کہ ’’ جان باز‘‘ ایک نئی کہانی کے ساتھ پیش کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہ سیریز ’’اندھیرا اجالا‘‘ کی طرز کی ہو گی جس کی کہانی پولیس سٹیشن پر مبنی ہے جس میں ہر بار نیا مقدمہ آتا ہے اور پولیس اسے حل کرتی ہے۔ڈرامے کی کہانی شاہد ڈوگر نے مصنفہ عمیرہ احمد کی نگرانی میں لکھی ہے جس کی کاسٹ میں قوی خان، عرفان کھوسٹ، دانش تیمور، ایاز سمو اور اریبہ حبیب شامل ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.