آزادی مارچ میں جے یو آئی کارکن کا انتقال

مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں نکالے گئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے آزادی مارچ میں شریک ایک شخص اسلام آباد میں انتقال کر گیا۔

اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ 5 روز سے اسلام آباد کے ایچ نائن گراؤنڈ میں دھرنے کی صورت میں موجود ہے جس میں بڑی تعداد میں جے یو آئی ف کے کارکن شریک ہیں۔

آزادی مارچ و دھرنے میں شریک 55 سالہ شخص عبدالکریم کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسلام آباد کے پمز اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

پمز اسپتال کے ترجمان کے مطابق آزادی مارچ میں موجود عبدالکریم نامی شخص دل کا شدید دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.