دوسراٹی20: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش سے بے نتیجہ ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا معرکہ جاری ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلے میچ میں ناکامی کے باوجود فخرزمان کے لیے ایک اور لائف لائن ہے، کپتان بابر اعظم پر پھر بیٹنگ کی ذمہ داری ہوگی، آصف علی سے بھی شائقین کا دل بھر رہا ہے۔

اس سے قبل کینبرا میں کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا گیا، یہاں نو ون ڈے میں سات پہلے بیٹنگ والے جیتے، اسی کے پیش نظر کپتان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوے کپتان ایرون فنچ کا کہناتھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹاس جیتنے پر پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔

پاکستان کو سیریز میں پہلی پوزیشن بچانے کا چیلنج ہے، ٹی20سیریز میں کلین سوئپ آسٹریلیا کو نمبرون بنا دے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا، قومی ٹیم کی بیٹنگ بولنگ دونوں ناکام رہی تھی۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ میچ جیتنا پاکستان کے لیے اہم ہوگا، قومی ٹیم پر پچھلے میچ کی کارکردگی کا بھی ملبہ ہے، شائقین کرکٹ بیٹنگ سے سخت مایوس ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.