پاکستان سے ڈیوس کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے واپس لے لی۔

آئی ٹی ایف نے پاکستان کی تازہ سکیورٹی ایڈوائس کی روشنی میں ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان اور بھارت کا 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں مقابلہ ہوناتھا۔ آئی ٹی ایف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن ڈیوس کپ ٹائی کے غیر جانبدارمقام کیلئے 5 روز میں فیصلہ کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پر بھارت نے اعتراض اٹھایا تھا لیکن آئی ٹی ایف نے یہ اعتراض مسترد کرتے ہوئے ڈیوس کپ پاکستان سے منتقل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.