آج عدالتی فیصلے پر عمل کرنے آئے ہیں،کوئی سیاسی بات نہیں ہوگی،کیپٹن صفدر نے مریم نواز کا پاسپورٹ اور7 کروڑ روپے ہائیکورٹ میں جمع کرا دیئے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پاسپورٹ اور7 کروڑروپے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیئے گئے ،کیپٹن (ر)صفدر نے لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا پاسپورٹ اورزر ضمانت کی رقم جمع کروائی۔

اس موقع پر کیپٹن(ر)صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالتی فیصلے پر عمل کرنے آئے ہیں،کوئی سیاسی بات نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیاتھا،عدالت نے مریم نواز کو اپنا پاسپورٹ اور زرضمانت 7 کروڑ روپے ہائیکورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا،مریم نوازکاپاسپورٹ اور7کروڑ روپے لاہور ہائی ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا،کیپٹن (ر)صفدر نے لاہورہائیکورٹ میں مریم نواز کا پاسپورٹ اورزر ضمانت کی رقم جمع کروائی۔اس موقع پر کیپٹن(ر)صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالتی فیصلے پر عمل کرنے آئے ہیں،کوئی سیاسی بات نہیں ہوگی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.