راولپنڈی چیمبر کا شہر میںامن اومان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے شہر میںامن اومان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے، شہر میں گزشتہ 10 دن میں ڈکیتی، قتل اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے دکانوں کے تالے توڑے گئے ہیں، تھانہ گنجمنڈی کی حدود میں شو مارکیٹ اور ٹائرمارکیٹ میںبیوپاریوں کو لوٹا گیا ،تھانہ کینٹ کی حدود میں کوئلہ سنٹر میںدو افراد قتل ہوئے سٹی صدر روڈ پربھی ڈکیتی کے دوران فائرنگ کی گئی آر سی سی آئی کے صدر صبور ملک نے مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجر برادری میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں ضلعی انتظامیہ خاص طور پر آر پی او اور سی پی او امن امان کی بحالی اور تاجربرادری اور عوام کا تحفظ یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی کی وجہ سے کاروبار پہلے ہی تنزلی کا شکار ہیں ایسے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے بزنس مکمل ٹھپ ہو جائے گا پولیس گشت بڑھائے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنائے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں مارکیٹوں کے پھیلاو اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سیف سٹی پروجیکٹ ناگزیر ہو چکا ہے اس موقع پر سینئر نائب صدر نوشیروان خلیل ، نائب صد ر حمزہ سروش، سابق صدر شاہد سلیم اور مجلس عاملہ کے اراکین بھی موجود تھے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.