نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلنے میں تاخیر
سابق وزیراعظم نواز شریف اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکلنے کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکلنے میں تاخیر کا سامنا ہے جس کے باعث وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلنے پر نوازشریف لندن روانہ ہوں گے۔ جبکہ نوازشریف کی صحت کیسی ہے، ڈاکٹرز یا ن لیگی رہنما کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پیر کی صبح 9 بجکر 5 منٹ پر لندن کے لیے روانہ ہوں گے، نواز شریف قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 629 سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ 8 نومبر کو حکومت نے کہا تھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنا محض ایک رسمی کارراوئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا نام 48سے 72گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دی تھی، درخواست نواز شریف کی فیملی کی جانب سے بیماری اور بیرون ملک علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف بیرون ملک علاج کے لئے جانا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ نواز شریف کو عدالت کی جانب سے 8 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر ضمانت پررہا کیا گیا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.