ریئر ایڈمرل زبیر شفیق کمانڈر سینٹرل پنجاب تعینات
ریئر ایڈمرل زبیر شفیق پاک بحریہ کے کمانڈر سینٹرل پنجاب تعینات کردیے گئے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر سینٹرل پنجاب کی تبدیلی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں ریئر ایڈمرل زبیر شفیق نے ریئر ایڈمرل زاہد الیاس سے کمانڈر سینٹرل پنجاب کا چارج لیا۔
ریئر ایڈمرل زبیر شفیق نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ قبل ازیں ریئر ایڈمرل زبیر شفیق ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پرسنل) کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.