معروف فٹبالر میسی سعودی عرب میں

ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے ہمراہ معروف فٹبالر لائیونل میسی جمعرات کو ریاض پہنچ گئے۔
اخبار 24 کے مطابق ارجنٹائن اور برازیل کی ٹیمیں جمعہ کو کنگ سعود یونیورسٹی کے سٹیڈیم میں’ سپر کلاسیکو‘ میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔
سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ایئرپورٹ پہنچنے پر  لائیونل میسی کی تصویر ٹوئٹر پر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی کہ ’میسی کا خوبصورت اور پرسکون استقبال‘۔
آل الشیخ نے تصویر کے ساتھ کیپشن چند برس قبل میسی کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ہنگامہ خیز استقبال کے حوالے سے تحریر کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق برازیل کی قومی ٹیم بدھ کو ریاض پہنچی تھی۔ جس نے جمعرات کو یونیورسٹی سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ ٹیم میں تمام فٹبال اسٹارز شریک ہیں۔
پروگرام کے مطابق ارجنٹائن کی ٹیم پیر کو یوروگوائے سے دوستانہ فٹبال میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل اکتوبر 2018ءکے دوران جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں میچ کھیل چکی ہیں۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.