پی آئی اے نے مسافروں کے اضافی سامان پر کرایہ بڑھا دیا
اندرون و بیرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کیلئے پریشان کن خبر یہ ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مسافروں کے اضافی سامان پرفیسوں میں اضافہ کردیا۔نئے احکامات کے مطابق پی آئی اے کے مسافروں کواضافی سامان پررقم اداکرناہوگی.نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اندرون ملک اضافی 10کلووزن پر5800 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ کراچی سے دبئی کیلئے جانے والے مسافروں کواضافی فی کلو سامان پر 2500 روپے فیس دینا ہوگی جبکہ جدہ جانیوالے مسافروں کے اضافی فی کلو سامان پر 800 روپے فیس مقررکی گئی ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.