وزیر اعظم سے سعودی شہزادے سلطان بن سلمان کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان اور سعودی شہزادے پرنس سلطان بن سلمان بن عبد العزیز السعود کی ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب کے 3 رکنی اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد کی قیادت سعودی شہزادے پرنس سلطان بن سلمان بن عبد العزیز السعود نے کی۔
ملاقات وزیر اعظم آفس میں ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی خسرو بختیار بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کی تھیں۔
ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سعودی قیادت کے ساتھ علاقائی امن کی خاطر خطے میں اختلافات ختم کرنے پر گفتگو کی اور تنازعات کے سیاسی اور سفارتکاری کے ذریعے حل پر زور دیا تھا۔
وزیر اعظم نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا تھا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.