افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید جاجوہ نے لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی ایس پی ڈی تعینات کر دیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کو کور کمانڈر منگلہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان کے دو میجر جنرلز کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
ترقی پانے والوں میں میجر جنرل علی عامر اعوان اور میجر جنرل محمد سعید شامل ہیں۔ ترقی کے بعد لیفٹننٹ جنرل محمد سعید کو صدر این ڈی یو تعینات کر دیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کر دیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.