ڈپٹی میئر اسلام آباد کا اسلام آباد آرٹ فیسٹیول 2019ء میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی فنکاروں کے اعزاز میں استقبالیہ
ڈپٹی میئر اسلام آباد سیّد ذیشان نقوی نے اسلام آباد آرٹ فیسٹیول 2019ء میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی فنکاروں کے اعزاز میں ایک خصوصی استقبالیہ شاہ الله دتہ میں دیا۔ استقبالیہ میں اسلام آباد آرٹ فیسٹیول کے صدر سیّد جمال شاہ سمیت میکسیکو، امریکہ، برازیل، برطانیہ، چین اور جاپان کے بین الاقوامی فنکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر سیّد ذیشان نقوی نے اسلام آباد آرٹ فیسٹیول کے انعقاد پر انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد آرٹ فیسٹیول کی انتظامیہ کو تمام ممکنہ دستیاب وسائل کو یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر بین الاقوامی فنکاروں نے بھی روایتی ڈھول پرفارمنس بھی پیش کی۔
برازیل سے تعلق رکھنے والی فنکارہ جولیا نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پاکستان میں پرفارم کرنے سے انہیں وسیع تجربہ ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پر بہت انجوائے کیا اور یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں۔ ایک عالمی فنکارہ سائرہ پیٹر نے بھی ڈپٹی میئر اسلام آباد کی جانب سے بین الاقوامی فنکاروں کے اعزاز میں استقبالیہ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد آرٹ فیسٹیول کے صدر جمال شاہ نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ایک بین الاقوامی فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد عالمی فنکاروں کو اکٹھا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں مختلف ممالک کے 230 فنکاروں نے شرکت کی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.