نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
نئے آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، شعیب دستگیر چارج سنبھالنے والے پانچویں آئی جی پنجاب پولیس ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے نئے سربراہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) شعیب دستگر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، آئی جی پنجاب کو سی پی او دفترمیں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔
شعیب دستگیر اس سے پہلے ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن تھے، وہ آئی جی آزاد کشمیر بھی رہ چکے ہیں اور یو این مشن میں بھی کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔
شعیب دستگیر چارج سنبھالنے والے پانچویں آئی جی پنجاب پولیس ہیں۔ جنرل الیکشن 2018 کے وقت کلیم امام آئی جی پنجاب پولیس تھے جنہیں 10 ستمبر 2018 کو تبدیل کرکے محمد طاہر کو پنجاب پولیس کا نیا آئی جی تعینات کیا گیا۔
محمد طاہر کو 14 اکتوبر 2018 کو تبدیل کردیا گیا جس کے بعد امجد جاوید سلیمی نے 15 اکتوبر کو پنجاب پولیس کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھالا۔ انہیں 16 اپریل 2019 کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
امجد جاوید سلیمی کی جگہ 17 اپریل 2019 کو کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نئے آئی جی پنجاب تعینات ہوئے جنہیں دو روز قبل تبدیل کر دیا گیا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.