پاکستان کی نائیجیریا میں سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کی پیشکش

 وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات کے دوران نائیجیریا میں سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کی پیشکش کی۔

تفصیلات کے مطابق جدہ میں سائنس ڈپلومیسی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں مختلف مسلم ممالک کے سائنسدانوں اور سائنسی منتظمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نائیجیریا کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کے تعاون کی پیشکش کی، پاکستان نے نائیجیریا میں سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کی پیشکش کی۔

انہوں نے کہا کہ نائیجیریا کے وزیر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

نائیجیرین وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، پاکستان سے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے سائنس کے شعبے میں پاکستان کی ترقی کو بھی سراہا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.