پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور ترکی کے صدر طیب اردوغان کی ملاقات

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور ترکی کے صدر طیب اردوغان کی جنیوا میں ملاقات ہوئی ۔جاوید آفریدی نے طیب اردوغان کو پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

جاوید آفریدی نے طیب اردوغان کو زلمی فاونڈیشن کی سرگرمیوں اور پشاور زلمی اور ترکی کی نیشنل کرکٹ کونسل کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔

جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔ کھیلوں خصوصا کرکٹ کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آئیں گے۔ پی ایس ایل تھری میں ترکی کے 2 کرکٹرز گوہان گوتک اور مہمت آدین پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ موجود تھے ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.