بی پی ایل: کھلنا ٹائیگرز نے راجشاہی رائلز کو5 وکٹ سے ہرادیا

بنگلا دیش پریمئر لیگ میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا ، کھلنا ٹائیگرز نے راجشاہی رائلز کو پانچ وکٹ اور چٹوگرام چیلنجرز نے سلہٹ تھنڈرز کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔

ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں سلہٹ تھنڈرز کے بیٹسمین بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

فلیچر نے 38 اور مصدق حسین نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، یوں ٹیم کا مجموعی اسکور آٹھ وکٹ پر 129 رنز رہا۔

مہدی حسن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں چلینجرز کی بیٹنگ لائن ابتداء میں لڑکھرائی، لیکن پہلے لینڈل سیمنز نے 37 گیندوں پر 44 رنز بنائے پھر نورالحسن نے 23 گیندوں پر 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کرٹیم کو چار وکٹ سے فتح دلا دی۔

اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں کھلنا ٹائیگرز نے راجشاہی رائلز کو 5 وکٹ سے شکست دی۔

شعیب ملک کی 50 گیندوں پر 87 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت راج شاہی رائلز نے چار وکٹ پر 189 رنز اسکور کیے۔

کھلنا ٹائیگرز کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، لیکن دو وکٹیں گرنے کے بعد رائیلی روسو اور مشفق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کی۔ روسو نے 42 رنز بنائے تو

مشفق الرحیم نے صرف 51 گیندوں پر 96 رنز جڑ دیے۔

باقی کام آر فرائی لنک نے کردیا، جنہوں نے چھ گیندوں پر 14 رنز بنا کر کھلنا ٹائیگرز کو پانچ وکٹ سے فتح دلا دی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.