ایکوافینا لاہور گیریژن پولو چمپئن شپ ،ماسٹر پینٹس نے باڑیز ، اے او ایس پولو ٹیم نے نیوایج کو 6-4.5 سے ہرا دیا
لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام ایکوافینا لاہور گیریژن پولو چمپئن شپ 2019 کے پہلے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس نے باڑیز کو 11-8.5 سے جبکہ دوسرے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد اے او ایس پولو ٹیم نے نیوایج کو 6-4.5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے دن کے میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد فوٹریس سٹیڈیم میں موجود تھی۔اس موقع پر لاہور گیریژن پولو کلب اور لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری گیریژن میجر (ر) حسیب منہاس، سیکرٹری کنٹری کلب میجر (ر) بابر محبوب اور دیگر بھی موجود تھی۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے دو چکرز میں ڈان ہونے کے باوجود شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 11-8.5 سے باڑیز کو مات دیدی۔
باڑیز کی طرف سے ارینسٹو ٹروٹز نے پانچ، نفیس باڑی، آغا موسی اور عمر اسجد ملہی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں اے اویس پولو ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوایج کو 6-4.5 سے ہرا دیا۔ اے او ایس پولو ٹیم کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چار، راجہ جلال ارسلان اور کیان ہال نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم نیوایج کی طرف سے ایڈورڈ بینر ایو نے دو جبکہ سید محمد تراب رضوی نے ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ آج بروز بدھ کو لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب میں دوپہر ڈیڑھ بجے ماسٹر پینٹس کا مقابلہ آرٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس جبکہ 2.45 پر منوں پولو کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس کے ساتھ ہوگا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.